🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر زینر جاویر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں(فواد چوہدری اور زینر جاویر) نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں، افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا نے سراہا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے، عالمی برادری سےملکر افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد کے خواہاں ہیں۔دریں اثنا کیوبا کے سفیر زینر جاویر کا کہنا تھا کہ کابل سے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغان عوام کے لیے خوراک اور ادویات کا سلسلہ شروع کرنا قابل ستائش ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور سفیرِ کیوبا نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر روشنی بھی ڈالی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ مشترکہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
سرکاری ٹی وی کے 3 مرد ملازمین کا ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع
🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے
اکتوبر
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا
🗓️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی
ستمبر
چین اور روس کا امریکی پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ
دسمبر
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان
دسمبر
امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز
اکتوبر
ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور
🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے
جنوری