?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ کے 42 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کم ہو کر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا، ایک سال قبل کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مقابلے میں پاکستان نے مالی سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے حال ہی میں کہا تھا کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک خسارے یا سرپلس میں ہوگا جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 ارب ڈالر تھا۔
اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے میں اضافہ کیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ متاثر ہوا ہے، مالی سال 2025 کی 8 ماہ میں درآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 38 ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک سال قبل 34 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔
اس عرصے کے دوران اشیا کی تجارت پر توازن 16.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب ڈالر تھا۔
رواں مالی سال میں برآمدات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یہ ایک سال قبل کے 20 ارب ڈالر 35 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پہلے 8 ماہ کے دوران قدرے بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر تھا، تاہم دسمبر 2024 میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی سرپلس بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے سرپلس میں کمی آ رہی ہے۔
بینکاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جس سے دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کا راستہ کھل سکتا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے اب بھی 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست ممالک نے 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے، رول اوور کی کل رقم کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی ہر ریزرو فورس کی قیمت کتنی ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سابق معاشی مشیر اور صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف
مئی
عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2024سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک
ستمبر
اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی
دسمبر
انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات
مئی
خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
نیٹو فوجی اتحاد کی تاریخ میں پہلی بار ریپڈ ری ایکشن فورس فعال
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نےاس فوجی اتحاد کی تاریخ میں
فروری
کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں
نومبر
مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی
اپریل