🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کئے جانے کے بعد اب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھی استفعیٰ لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی اہم ملاقات جاری ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیا ل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفی مانگ لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چودھری سے استعفیٰ طلب کیا گیا جس پر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ عون چودھری کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا جہاں ان سے استعفیٰ لیا گیا۔عون چودھری نے اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ عون چودھری ترین گروپ کے سرگرم رہنما ہیں۔ایک وقت میں عون چوہدری عمران خان کے بھی بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔
عون چودھری پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کرنے کا الزام بھی ہے۔ استعفے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے آج وزیراعلیٰ آفس بلوا کر ترین گروپ سے علیحدگی کا کہا گیا، جہانگیر ترین کے گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے استعفٰی دینے کا کہا گیا۔
جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات سب جانتے ہیں۔ میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دیتا ہوں لیکن ترین گروپ کو نہیں چھوڑ سکتا ۔ انہوں نے پارٹی اور حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاسی خدمات کا یہ صلہ دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی
فروری
صیہونی موبائل فون نیٹ ورک بھی ہیکروں سے محفوظ نہیں
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ آئس نے منگل کی صبح شائع ہونے والی
جولائی
سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی
🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک
نومبر
مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اتوار کو مغرب کے
نومبر
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور
مئی
صیہونی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے؛ بینیٹ کا طیارہ ریاض کی فضا سےاڑکر ابوظہبی کیوں گیا؟
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز
دسمبر
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر