?️
لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کو ذاتی ایجنڈے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پے در پے ےگہرے زخم دئیے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہچکولے لیتی پی ڈیا یم کی کشتی سے ملاحوں سے چھلانگیں لگانا شروع کردی۔
فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں میں ہائی چیک ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کےلیے بنایا گیا لیکن ملاوٹ شدہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں جلد اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔
فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پے در پے ےگہرے زخم دئیے، ساتھ ہی اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری، کنیزوں اور مولانا کا سوگ طویل کردیا۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے جہانگیرترین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں وہ کہیں نہیں جا رہے۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جانے والے باغی نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں قحط یقینی ہے:اقوام متحدہ
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: خوراک کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
جنوری
عدنان صدیقی کا ٹوئٹر سے ناراضگی کا اظہار
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر سے
اکتوبر
پہلے سیاسی امتحان میں سونک کی پارٹی ناکام
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:سٹی کونسل کے انتخابات میں قدامت پسند حکمراں جماعت کی شکست،
مئی
سردارسلیمانی کی شہادت کی برسیکے موقع پرعراقیوں نے امریکی پرچم پیروں سے کچلا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں
جنوری
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ
مارچ
پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف
?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
مئی
اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم او وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے کابل
اپریل
ابو شباب کا قتل اسرائیل کے منصوبوں کی ناکامی ہے: امریکی میڈیا
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے رپورٹ کیا
دسمبر