🗓️
سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار داد پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا تو پاکستان کے لئے یورپ کے دروازے بند ہو سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ‘اس فیصلے سے توہین رسالت میں اضافہ ہوگا اور یہ معاملہ رکے گا نہیں
عمران اسمٰعیل نے مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے اور پھر اس سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ‘گزشتہ دنوں ہم نے جو صورتحال دیکھی وہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم ایک ہی کلمے کے ماننے والے ہیں اور نبی ﷺ سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز اہم نہیں ہوسکتی، یہی بات ٹی ایل پی بھی کر رہی ہے یعنی ہمارا مقصد ایک ہے لیکن طریقہ کار میں فرق ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ٹی ایل پی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکال دیں جس کے بعد ہمارا خدشہ یہ ہے کہ یورپ، پاکستان کے لیے بند ہوجائے گا اور پھر وہ جو مرضی کرتا پھرے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس فیصلے سے توہین رسالت میں اضافہ ہوگا اور یہ معاملہ رکے گا نہیں، ہم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اکٹھا کرکے امریکا اور یورپ پر یہ دباؤ ڈالا جائے کہ جیسے وہ ہولوکاسٹ پر بات کرنا بُرا سمجھتے ہیں اور سزا ہوتی ہے اور آزادی اظہار نہیں ہوتا، ایسے ہی نبی ﷺ کی ذات پر آزادی اظہار ہمیں قبول نہیں ہے’۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ‘ہم اس معاملے پر ٹی ایل پی کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے اندر کوئی فرق نہیں اور کوئی ابہام نہیں پایا جاتا، لیکن طریقہ کار پر بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے بھی کہا تھا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے سے نقصان فرانس کا نہیں پاکستان کا ہوگا اور فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطلب یورپ سے تعلقات منقطع کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں مغرب کو جانتا ہوں اور میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ اگر پاکستان یہ کرے گا تو اس کے بعد کسی اور یورپی ملک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر یہی ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دیگر ممالک کو پتا چلے گا کہ ہم نے ایسا کیا ہے تو وہ بھی آزادی اظہار کے نام پر یہی کریں گے تو کیا ہم پھر اس کے سفیر کو بھی واپس بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سفیر واپس بھیجنے سے فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن پاکستان کو اس سے بہت فرق پڑے گا کیونکہ ہماری معیشت بہت مشکل سے اٹھ رہی ہے، بہت عرصے کے بعد پاکستان میں انڈسٹری اوپر جا رہی ہے، لوگوں کو نوکریاں مل رہی ہیں اور ملک کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا روپیہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے لیکن اگر ہم فرانس کے سفیر کو واپس بھیج کر تعلقات توڑیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے تعلقات توڑیں گے۔
صوبہ سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ‘اگر سندھ کے مسائل حل ہوتے ہیں تو وفاق کسی کے ساتھ بھی کام کرنے اور قدم ملا کر چلنے کے لیے تیار ہے، صوبے میں کبھی پانی آیا نہیں تو کبھی نکلا نہیں، یہاں گیس، امن و امان اور پولیسنگ کے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ دری ہے، اس میں حکومت سندھ کو جہاں جہاں وفاق کی مدد کی ضرورت پڑے گی تو ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔’
انہوں نے کہا کہ ‘سندھ میں لوگوں کی زندگی، صحت و تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت ایک قدم چلے گی تو وفاق چار قدم چلنے کے لیے تیار ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پورے پاکستان میں صحت کارڈ دیے ہیں وہ حکومت سندھ نہیں لیے، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے ہر خاندان کو یہ صحت کارڈ مل جائے’۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: شورش زدہ کُرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع
🗓️ 20 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) شورش زدہ کُرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور
جنوری
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
مئی
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے
اکتوبر
ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا
🗓️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں
ستمبر
وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 14 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر
دسمبر
چین کا تائیوان کے مسئلے پر امریکہ کو انتباہ
🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
دسمبر
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی
فروری