?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بارشیں پوٹھوہار ریجن کے اضلاع چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اقدامات کئے، جس کی بدولت سیکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ چکوال میں 209، جہلم میں 298 اور راولپنڈی میں 450 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ صرف پوٹھوہار ریجن میں ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لیا اور جہلم میں 64 افراد سمیت درجنوں شہریوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خود تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی نگرانی کی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جاسکے اور صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت
نومبر
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا زخمی مجاہدین کے نام خط
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اس جماعت کے
فروری
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری
یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے امریکہ سے کیا مانگا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن سے
جون
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ
?️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم
دسمبر
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ
اگست