?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کارجینٹری بیچ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی حکومت پر عزم ہے۔
جینٹری بیچ نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی، اور انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔
جینٹری بیچ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا خواہاں ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے لیے مختلف ریاستوں کے سربراہان، عالمی پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے سرکردہ رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون
اسموٹرچ نے سعودی عرب کے خلاف ہماری کوششوں پر پانی پھیرا: صہیونی اہلکار
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اہلکار نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ کے سعودی
اکتوبر
احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی
فروری
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی
بحیرہ احمر کی کارروائی میں ہمارا واحد ہدف اسرائیل ہے: یمن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
برطانیہ: کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو 4 سال قید
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: برطانیہ میں کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی
مارچ
پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جنوری