غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور ریلیف مل گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ مارگلہ میں درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے کیس میں عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان و دیگر شریک تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکلا سردار مصروف خان اور امنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان اور دیگر تمام شریک ملزمان کو بھی مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔

واضح رہے کہ اسلام اباد کے تھانہ مارگلہ میں 6 مئی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں غیر قانونی ریلی نکالنے، کار سرکار پہ مداخلت اور نقص امن پیدا کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق جناح ایونیو چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سوشل میڈیا پر دیے گئے پیغام کے تحت نکالی گئی، جس کی سربراہی اسد عمر، خرم نواز اور علی نواز اعوان کر رہے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جناح ایونیو مہران گیٹ ایف-9 پارک کے سامنے پہنچ کر عوام کا راستہ بند کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی، لاؤڈ اسپیکر پر آگاہ کرنے کے باوجود شرکا نے روڈ بند کرکے ریلی جاری رکھی، شرکا ریلی نے عمران خان کی ایما پر عوام کا راستہ روک کر نقص امن پیدا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

?️ 18 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے

سعودی عرب پاکستان کو ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے

لانگ مارچ نزدیک، اسلام آباد پولیس کو ڈرونز، باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نزدیک پہنچنے

گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں

روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر

پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا

?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست

پاکستان 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلئے چین کے فیصلے کا منتظر

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے