?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی افواج کی مسلسل کھلی جارحیت، جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہریوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے 1 بچہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غذائی قلت کا شکار ہے، جس سے انسانی ساختہ قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام کی نسل کشی کا خاتمہ، غیر انسانی محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی فوری ترسیل کا مطالبہ دہراتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے شام پر حالیہ حملوں کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ بلا جواز حملے اسرائیل کی خطے میں بے روک ٹوک خطرناک جارحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسی جارحانہ کارروائیوں سے باز رکھے جو پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور ملک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو
جنوری
اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت
دسمبر
مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں
اکتوبر
امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت کا فیصلہ
?️ 6 ستمبر 2025 امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت
ستمبر
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
نعمان اعجاز کی ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل
?️ 4 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے
جون
شہباز شریف کا ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم
جنوری
بائیڈن ڈیموکریٹس کی بغاوت کا شکار تھے: ٹرمپ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کا خیال ہے کہ
جولائی