🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز عیدالاضحی کے پہلے روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن کے لئے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کر دی گئی ہے اور دوسری خوراک لگوانے کی مدت میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
حکام وزارت صحت کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک بھی اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان
مارچ
’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک
جولائی
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
اگست
سعودی عرب دنیا میں ظلم کی علامت بن چکا ہے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی
فروری
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
گلگت بلتستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں، نگران وزیر اطلاعات
🗓️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد تک گرنے کا انتباہ
🗓️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ سیاسی بحران، سیلاب
اپریل