🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی، آکسیجن اور کورونا ویکسین پر بھی غور کیا گیا جبکہ کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی مدد ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حاصل کی گئی اور مشکل وقت میں پاک فوج قوم کےساتھ کھڑی رہی ہے۔ عید الفطر کی چُھٹیوں سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عید الفطر کی چُھٹیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے منسوب ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس پر وزارت داخلہ نے گذشتہ روز ہی وضاحت جاری کی اور اس نوٹی فکیشن کی تردید کر دی تھی۔
جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے ، اس نوٹی فکیشن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز این سی او سی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے چُھٹیوں کی سمری تیار کی، سمری کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چُھٹیاں 10 مئی سے 16 مئی تک ہوں گی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے چُھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ چُھٹیوں کا حتمی اعلان وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس مرتبہ روزے 30 اور عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
🗓️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
ہمیں اپنے کپتان پر بھروسہ ہے:راجا ریاض
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا
اپریل
جنیوا کانفرنس کی کامیابی عوام کی دعاؤں، اتحادی حکومت کے اخلاص کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم
🗓️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا
جنوری
پاکستان ایسے میزائل تیار کررہا ہے، جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکا
🗓️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان
دسمبر
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ کی ہڑتال
🗓️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:دو ریاست، آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ نے 88 فیصد ہڑتالوں
اپریل
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر