اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ حکام کی جانب سے عید کے ایام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر زور دینے کے باوجود لوگوں نے عید کےدوران لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کوروناسے ہمارے اسپتال بھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ خواہش ہے بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے پی ٹی آئی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہےلاک ڈاؤن سے 30 فیصد آبادی متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار عید کے آخری دنوں میں دکانیں کھولی گئیں لوگوں نے عید کےدوران لاپرواہی کا مظاہرہ کیا کورونا کیسز کی وجہ سے ہمارے اسپتال بھر گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 4.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی دیگر اہداف کا جائزہ لے رہی ہےن لیگ کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی پی گروتھ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اپوزیشن نے تنقید کی۔
واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 625 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار 109 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔