عید الفطر کے پیش نظر، برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

افغانستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے عید الفطر کے پیش نظر اور برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عید الفطر کے پیش نظر آپریشن غضب للحق کے دوران عارضی وقفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وقفہ 18، 19 مارچ کی درمیانی شب سے لے کر 23، 24 مارچ کی درمیانی شب تک موثر ہوگا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان یہ اقدام نیک نیتی اور اسلامی اقدار کے مطابق پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرحد پار حملے، ڈرون حملے یا پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعے کی صورت میں "آپریشن غضب للحق” فوری طور پر مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور

?️ 27 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)حکومت کا شاہ محمود، فواد چوہدری، شیریں مزاری کے استعفے منظور

ایران جنگ نے ٹرمپ کے نوجوان حامیوں کو مایوس کر دیا ہے؛ پولیٹیکو کی رپورٹ

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا ادارے پولیٹیکو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے

فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی

?️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ

مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب

قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی

یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے