?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے، لاہور ودیگر8شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ماسک پہننے کی پابندی کو عادت نہ بنایا تو صورت حال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کیلئے ماسک پہن کر گھر سے نکلیں۔وزیراعلیٰ نے ماسک پہننے کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ہر شہری ماسک پہننے کی پابندی عادت بنالے تو حالات معمول پر ہوں گے، عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اداروں سے تعاون کرنا ہوگا۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سختی نہیں کرنا چاہتے صرف اپنے لوگوں کی جانوں کی حفاظت چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، دس ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات ہوئیں، مہلک وائرس نے ایک سو تین افراد کی جان لی، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 14 ہزار924 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 665 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.74 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد تریسٹھ ہزارایک سو دو ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35
جنوری
بشار اسد پوری قدرت کے ساتھ عالمی سیاسی میدان میں واپس آئے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: دس سال پہلے ایسا لگتا تھا جیسے شامی صدر بشار الاسد
اکتوبر
نیتن یاہو کی شکست/تل ابیب کا عدالتی اصلاحات کا منصوبہ معطل
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل
مارچ
غزہ کی فتح کے بارے میں نیتن یاہو کا وعدہ جھوٹ ہے: اسرائیلی وزیر
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر اور اس حکومت کی جنگی
مئی
ہم مالڈووا میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: روس
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ اس
اپریل
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا
?️ 12 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون
جون
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون