?️
اسلام آباد(سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے بجٹ کے خدوخال کے بارے میںاراکین کو اعتماد میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق و زیراعظم نے ڈیسک بجا کر تعریف کی۔شوکت ترین کا کہناتھا لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی۔اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کسانوں کو 85 فیصد قرضے گھروں کی دہلیز پر دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا 3 سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں۔پہلے 2 سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے۔بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔کہتا تھا گھبرائو مت، لیکن سارے گھبرا گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو مزید بتایا بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے۔ دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے۔ہر غریب کسان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔پاکستان کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔20 لاکھ تک ہر پاکستانی قرض لے سکتا ہے۔ کام بڑھے گا، نوکریاں بھی ملیں گی۔ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی۔ بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے۔
شوکت ترین نے کہا اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا گیا ہے، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی۔دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے۔دنیا کے مقابلے میں مہنگائی پاکستان میں کم ہے۔ٹیکس نہ دینے کا جرم ثابت ہوا تو جیل بھیجیں گے۔بینکوں میں 2 کیٹیگری بنا دیں۔20 ارب ڈالر کا خسارہ پہلے تو تھا، اب سب بہتر ہے ۔


مشہور خبریں۔
فلسطین میں قتل عام پر کبھی نہیں بولے، پہلگام پر افسوس کر رہے ہیں، مشی خان کی شوبز شخصیات پر تنقید
?️ 26 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے
اپریل
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
اے آئی معاون ٹول ہے جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں ،سپریم کورٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال
اپریل
قبرس میں صہیونیوں کی آمد اور نئی سرزمینِ موعود؛ عوام میں تشویش کی لہر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے بعد صہیونی آبادکاروں کی قبرس میں وسیع
جولائی
پاکستان کا بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 19 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید
ستمبر
امریکہ جنگی جرائم میں اسرائیل کا شریک ہے: جہاد اسلامی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
امریکہ نے ہمیں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونے دیا:روس
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی
اکتوبر