عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے صحافی اور وی لاگر عمران ریاض کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پنجاب حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو مطلع کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست خارج کی جائے۔

عمران ریاض کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایف آئی اے نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے 746 رہنما اور کارکنوں کے نام پی این آئی ایل میں ڈال دیے تھے۔

گزشتہ برس 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کے 2 روز بعد عمران ریاض کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) رولز کے تحت گرفتار کر کے کینٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ غائب ہوگئے تھے۔

بعد ازاں 25 ستمبر کو عمران ریاض خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے جس کے بعد وہ اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) ایک ایسی فہرست ہے جس میں ایف آئی اے بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے کسی شہری کا نام ایک مہینے کے لیے شامل کر سکتا ہے، جو مزید 30 دن کے لیے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس

🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے

روس کو تنہا نہیں کیا جا سکتا:پیوٹن

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر نے مغرب میں آسمان چھوتی قیمتوں کا ذکر کرتے

امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو

مقتدیٰ صدر کی حامیوں کا سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے اجتماع

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     مقتدیٰ صدر کی حمایت کرنے والے آج دوپہر سے

ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے

🗓️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس

غزہ اس وقت مظلوم ہے، لیکن اسرائیل نہیں ہے: اردگان

🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کے بارے

حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے

🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن

بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ

🗓️ 30 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے