?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی آن لائن حاضری لگوانے کی ہدایت کی تھی، حکم کی عدم تعمیل پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان، آمنہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کو ہدایت دی کہ جیل حکام سے بات کریں اور بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگوائیں۔
وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیے کہ آج حاضری لگوا لیں لیکن بحث اگلی سماعت پر کریں گے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اگر آج حاضری ہوئی تو بحث بھی آج کرنی ہوگی۔
وکیل نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر آج پیش نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی آج سماعت ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج حاضری لگوا لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا تھا تاہم عدالت کی بار بار ہدایت کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی۔
اس کے بعد عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.
عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سینٹورس مال آتشزدگی کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس
اکتوبر
اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں بائیڈن ہیرس حکومت کی تاثیر ترکی
ستمبر
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر ریاض اور دوحہ کا ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کے دوبارہ حملوں کے جواب میں
مارچ
گندم کا بحران: پنجاب اور خیبرپختونخوا کا حکومت کی پیشکش قبول کرنے سے انکار
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب
اکتوبر
وزیر اعظم آج اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا آج (جمعہ) اقوام متحدہ جنرل
ستمبر
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان
اکتوبر
آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ
ستمبر
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر