عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران آن لائن حاضری نا لگوانے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جمع کروادی ہے۔

میڈیا کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں اڈیالہ جیل حکام نے وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جاسکتی ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل عدالتی اسٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے لیے اڈیالہ جیل جبکہ بشری بی بی کی حاضری کے لیے عدالتی عملہ بنی گالہ جائے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.

عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول ، رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کا اصرار اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کا سبب بنا:امریکی سفارتکار

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے مطابق حزب اللہ نے

جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم

سیکریٹری دفاع کی برطرفی کا حکم دینے والے جج کو ایک دن بعد ہی او ایس ڈی بنا دیا گیا

🗓️ 19 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکریٹری

مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے

تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی

روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف

🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین

یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج

🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے