🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے عمران کے خان کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی جس کے بعد وزیر اعظم نے سری لنکا قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا
عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔
ادھر سری لنکن مسلمانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلے سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی تاہم سری لنکن حکام کی خام خیالی تھی کہ مریضوں کی لاشوں سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
🗓️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی
یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست مسترد
🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نو
مارچ
نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف بمباری کی شدت اور
اکتوبر
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
الکرامہ آپریشن سے فلسطین کو کیا فائدہ ہے ؟
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بٹالین نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد
ستمبر
مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن
دسمبر
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
🗓️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر