?️
نیو یارک: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے بیٹوں نےاپنے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان اور قاسم خان نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کیلئے اپیل دائر کی ہے، اس اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے، والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی، جس کے پیش نظر اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ میرے والد عمران خان جیل میں ہیں کیوں کہ وہ جمہوریت کے لیے کھڑے ہیں، جس کی بناء پر انہیں قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، ان کے ڈاکٹروں تک رسائی سے انکار کیا جاتا ہے اور اس کے وکلاء اور اہل خانہ سے ملنے پر پابندی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد اور ان کے ہزاروں حامیوں کو اغواء یا فوجی عدالتوں کے سامنے گھسیٹا جا چکا ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے اور میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ عوام کی آواز سنی جائے اور قانون کی حکمرانی بحال ہو۔
مشہور خبریں۔
فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان
?️ 31 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بھوک ہڑتال کے دوران کئی فلسطینی قیدیوں کی حالت بگڑی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین میں نادی العسیر سنٹر کے وکیل جواد بولس نے
اکتوبر
وفاقی کابینہ کا اجلاس
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے
جولائی
امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر
اگست
سعودی شہریوں کو کچلنے کے لیے بن سلمان کے ہاتھوں میں صیہونی جاسوس سافٹ وئر
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:2017 میں اسرائیلی حکومت نے مبینہ طور پر سعودی سکیورٹی فورسز
اگست
موسم گرما تک نیٹو کی تعداد میں اضافہ ہوگا:برطانوی اخبار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل
اپریل
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
ہالینڈ اور جرمنی میں پردہ کرنے والی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا انکشاف ہوا
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: ایک تحقیق جس کے نتائج چند ہفتہ قبل سماجیات کے
جولائی