اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،وزیر اعلٰی پنجاب اور مونس الٰہی نے شرکت کی۔
اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی،جبکہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ شرکا نے عمران خان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا کہ عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا ۔وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔
بنی گالہ میں عمران خان سے پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی ملاقات میں مونس الہی بھی موجود تھے۔
عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہی نے عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔جبکہ مونس الٰہی نے کہا عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی، اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انسدا دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی
فروری
نظام شمسی میں موجود 2 سیاروں کے اصل رنگ سامنے آگئے
جنوری
طوفان کی وجہ سے لندن کے ہوائی اڈے پر افراتفری
جون
جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن
اکتوبر
غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا
مئی
گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا
اپریل
یوکرین کریمہ پر امریکی میزائلوں سے حملہ کر سکتا ہے: پینٹاگون
اکتوبر
اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے: فواد چوہدری
دسمبر