عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر اسلام آباد پولیس کی نفری تعیناتی کی گئی ہے جس کا مقصد پنجاب پولیس کی تعیناتی کو روکنا تھا۔

عمران خان کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کور اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے قانونی اجازت کا جواز بنا کر ان کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا اس فیصلے سے صوبے اور وفاق کے درمیان ایک نیا بحران پیدا ہونے اور تصادم کا خدشہ ہے اس لیے فی الوقت پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

جب کہ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی بھی دوسرے صوبے سے پولیس نہیں مانگی۔ کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانونی اور عملی اقدام کرے گی۔ اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی صورت میں ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے گا،قانونی طور پر معاونت کے لیے طلب کی گئی نفری بھی قانون کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے۔

مشہور خبریں۔

عراقی ہیکروں کے ہاتھوں صہیونی گیس کمپنی کی ویب سائٹ ہیک

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی انرجی کمپنی کی ویب

پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں

🗓️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے

امریکہ کی صیہونیوں سے پوچھ تاچھ

🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ

وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو لاجواب کر دیا

🗓️ 20 جون 2021کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے

کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین

🗓️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

تحریک انصاف نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا، ترجمان

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان پاکستان تحریک انصاف  نے عطا اللہ تارڑکی

سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب

🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے