?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نے ریکوڈک تنازع کے تصفیے کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو ادائیگی کے لیے تقریباً 72 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جہاں 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مؤخر کردی گئی کیونکہ ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکریٹری صحت کی جانب سے اپنی تجاویز کا بھرپور دفاع نہیں کیا گیا۔
اجلاس میں ریمڈیمسیویر 100 ایم جی انجکشن کی موجودہ قیمت ایک ہزار 892 سے اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی، ڈریپ اور وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ اپنا تجاویز تیار کرکے دوبارہ ای سی سی میں پیش کریں تاکہ 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جواز ہو۔
ای سی سی نے ملک کے تین ایئرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد 25 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کے لیے عالمی بینک کے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے لیے ٹرانزیکسن ایڈوائزر کی تعینات کے لیے پیش کی گئی سمری بھی مؤخر کردی۔
کمیٹی نے ریکوڈک تنازع کے تصفیے میں حکومت بلوچستان کے حصے کی فنڈنگ کے لیے 65 ارب روپے (33 کروڑ 72 لاکھ ڈالر) کے انتظامات کے حوالے سے سمری کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو 65 ارب روپے کی مختصر مدتی مالی سہولت کے لیے 31 مارچ 2022 سے 30 دسمبر 2022 کے دورانیے کے لیے 6.238 ارب روپے مارک اپ کی مد میں ادائیگی کے لیے انتظامات کریں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت خزانہ نے وزارت پیٹرولیم کے ذیلی ادارے گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کی بیلنس شیٹ پر نیشنل بینک آف پاکستان سے 65 ارب روپے کی مختصر مدتی مالی سہولت کا انتظام کیا ہے، جو حکومت کی جانب سے گزشتہ برس مارچ میں بلوچستان کے حصے کے 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی دی گئی ضمانت کے ساتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق حتمی تصفیہ جاری ہے جہاں رقم پر سود 15 دسمبر 2022 تک کے دورانیے کے لیے اینٹوفاگاسٹا کو بلوچستان کی جانب سے سود کی مد میں قابل ادا رقم ایک کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے حجم کی وجہ سے ہے اور اکاؤنٹ میں 65 ارب روپے کی قرض سہولت سے رقم ڈپازٹ کی گئی تھی۔
مذکورہ سہولت کا دورانیہ 30 دسمبر 2022 کو ختم ہوگیا اور نیشنل بینک نے 6.238 ارب روپے سود کے ساتھ 64.478 ارب روپے کی بنیادی رقم کی دوبارہ ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر دیے تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریکوڈک کنسورشیم کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کے تصفیے کی توثیق کے بعد حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں چلی کی کمپنی اینٹوفاگاسٹا کو ریکوڈک منصوبے سے دستبردار ہونے کے لیے 6 برس میں 90 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔


مشہور خبریں۔
ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل
?️ 10 ستمبر 2025سچ خبریں: ایپل نے منگل کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی،
ستمبر
غزہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا،
اکتوبر
ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایٹمی جنگ اور تیسری عالمی جنگ چھڑ جاتی؛ ٹرمپ کا متنازع دعویٰ
?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملہ نہ
مارچ
صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر بمباری کے لیے امدادی اداروں کا غلط استعمال
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ اور سلامتی نے
ستمبر
فرانس میں انقلابی نوجوان کیا کر رہے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی پولیس کو حال ہی میں فرانسیسی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد
جولائی
عراق کی فہرستِ دہشت گردی میں انصارالله اور حزبالله کا اندراج؛ غلطی یا دباؤ ؟
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کی جانب سے جاری کی جانے والی دہشتگردی کی سرکاری
دسمبر
ڈاکٹر فیصل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
مئی
اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ
اگست