🗓️
سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔
9 مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو سب کے سامنے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے فوج کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی منہگی کردی گئی، فارم 47 کی حکومت منہگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو محسن نقوی کے ماتحت ہے۔
مشہور خبریں۔
عالمی برادری نے ہمارے ساتھ منافقانہ اور نسل پرستانہ سلوک کیا ہے: فلسطینی کارکنان
🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں پر کھلے حملے کے
مارچ
کیا امریکہ ایران جنگ ہو سکتی ہے؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے اے بی سی نیوز
جنوری
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر
مئی
روس کی معیشت کو دفاعی بننا چاہیے: پیوٹن
🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ملک کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ترقی کے بارے میں ایک
مئی
روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے
دسمبر
صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی راکھ تلے آگ
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے جاری رہنے کے ساتھ، صہیونی سیاسی
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے
🗓️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم
مئی
عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
🗓️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد
جون