?️
سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔
9 مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو سب کے سامنے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے فوج کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی منہگی کردی گئی، فارم 47 کی حکومت منہگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو محسن نقوی کے ماتحت ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
ہم الحشد الشعبی کی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں:فالح الفیاض
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شہید قاسم سلیمانی کی
اپریل
خلیل الرحمٰن کا صبا قمر کو کاسٹ کرنے سے انکار؛وجہ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار اور شاعر خلیل الرحمٰن
جولائی
سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے
جولائی
پاک بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے
جولائی
کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے
نومبر
فلسطینی خاتون کی 24 سال بعد اپنے اہل خانہ سے مظلومانہ ملاقات
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:سناء محمد نامی ایک 47 سالہ فلسطینی خاتون جنہیں 24 سال
جون
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری