عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی انکوائری ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، ان کے مفادات پاکستان میں جی حضوری والے لوگ آجائیں، یہ ان لوگ ان کے مفادات میں ہیں، لیکن ان کے ممالک میں آپ ایک چپڑاسی بھی نہیں رکھوا سکتے۔

لیکن کیا ہمارے ملک کے مفادات میں ہے کہ چوروں کو حکومت میں بٹھا دیں، کون سی قیامت تھی کہ دو ماہ میں معیشت نیچے چلی گئی، اب ہمیں الزامات دے رہے ہیں اگر ہمیں الزامات دیں گے تو پھر ہماری حکومت کیوں ہٹائی تھی؟ ہمیں حکومت کرنے دیتے، ایک ہی راستہ ہے چوروں کے ٹولے کو مسلط کرنے کا مقصد اداروں کو تباہ کرنا ہے، ان کو اوپر رکھنے کیلئے قانون اور سب کو کچھ تباہ ہورہا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت میں آکر اپنے 11سو ارب معاف کروا لیں، نیب ختم کردی ہے۔

نیب ترامیم میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا ناممکن کردیا ہے، چوری کرو بچو ں کے نام پر کردو کوئی نہیں پکڑے گا۔سندھ میں 15فیصد الیکشن ان اپوزڈ طریقے سے جتا دیا ہے۔ اسی طرح پنجاب میں 20حلقوں کے الیکشن میں مداخلت ہورہی ہے، میں ٹکٹ دینے کیلئے انٹرویو کررہا ہوں دو امیدواروں نے مجھے بتایا کہ ہمیں فون آئے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس نہیں لینے، پنجاب کے حالات دیکھ لیں، کوئی پوچھے وہاں کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ واضح کردوں کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، حمزہ اب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے؟ سب کچھ غلط ہورہا ہے، ہمارے منحرف ارکان پر ابھی تک فیصلہ نہیں آیا۔

حالانکہ ہمیں پانچ سیٹیں فوری دی جانی چاہیے تھی۔ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس سیٹ اپ کو مسلط کرنے والے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ 

مشہور خبریں۔

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائے گی۔ فیصل واوڈا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران

حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم 

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے

فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر کے درمیان اہم ملاقات

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور کیوبا کے

سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل

ہائیکورٹ ججوں کا خط: 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے آرٹیکل 184(3) کے تحت نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے