عمران خان نے پنجاب حکومت کا ان کیخلاف سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

میڈیا کے مطابق عمران خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات درج کرنے کی منظوری دی، پنجاب کابینہ کا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں سابق وزیر اعظم  نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب کابینہ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں قانونی کارروائی کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنارہے ہیں اور وہ مجیب الرحمٰن بننے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنما بھی ان کی پیروی کرتے ہیں لہذا پنجاب کابینہ نے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ بہت جلد ضروری اقدامات کرے گی۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ اقدامات کرے گی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی

?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی

صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید  نے

ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں

کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب

سلامتی کونسل کے ذریعہ صیہونی حکومت کی خراب کاری کی تحقیقات

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:       مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی خلاف

بلوچستان: چمن بارڈر کھول کر سیکڑوں افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا، تجارتی آمد و رفت معطل

?️ 14 اکتوبر 2025چمن: (سچ خبریں) پاکستان نے پیر کے روز چمن میں افغانستان کے

ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روس کی کوششیں

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے آج ایسٹرن اکنامک فورم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے