🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ پی پی 206 خانیوال کا الیکشن صرف ایک صوبائی حلقے کا الیکشن نہیں ہے، بلکہ اس الیکشن سے ایک چیز تو ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی بھی جگہ پر کسی بھی طرح اتفاق نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تیز ترین اننگز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ارکان اور وفاقی کابینہ کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جیسے آپ کہہ رہے ہیں ہم اسی طرح عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں۔
لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ ریلیف دینے کے باوجود عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔ جبکہ پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل نے بھی اپوزیشن کے ایک پیج پر نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ چھ ماہ قبل سندھ میں جو بلدیاتی سیٹ اپ تھا۔
اسی قانون کے تحت ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے چار سال مدت پوری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ایک پیج پر نہیں ہے۔ انہوں نے جو آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اس میں جماعت اسلامی آئی نہیں اور پی ایس پی کو بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی کافی اختلافات موجود ہیں۔ جبکہ مرکز اور پنجاب میں تبدیلی کے لیے مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پیشکش بھی ٹُھکرائی تھی۔
مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن ان کے جال میں نہیں آئے گی۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون حملے پر ردعمل ظاہر کیا
🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:امتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمنی
اکتوبر
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹیوں اور حریفوں کے انتظامات پر ایک نظر
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کی چار ریاستوں پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان میں قومی
فروری
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست
13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ
نومبر
بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51
مارچ
آئی ایم ایف کا صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ
🗓️ 6 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اہم ساختی بینچ مارک
جنوری
دشمن اپنے خواب پورے نہیں کر سکے گا: انصار اللہ
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے
اگست