🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی، عمران خان عدم اعتماد کے تیار ہیں، عمران خان ہر دھرنے کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفزنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے جنون کی حد تک کام کیا، ریلوے کے تمام ڈبے اور اسٹیشن پر برینڈنگ کریں گے، اشتہارات لگانے سے اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔ جو 50 سال سے ریلوے خسارے میں تھی اسے منافع بخش بنائیں گے، آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف بنائے گی، شانگلہ اور بٹ گرام میں لوگ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دیں گے، نجی شعبے کو ریلوے کے ساتھ بزنس پارٹنر بنا رہے ہیں، ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ کام کسی ادارے میں ہوا تو وہ ریلوے ہے، پوری ریلوے کی ٹیم کے جذبے شاندار ہیں، ریلوے کی ہر کوچ کو اشتہار لگانے کی جگہ دیں گے، ریلوے اسٹیشن کو بھی اشتہار کی جگہ دیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ریلوے کا سکریپ چوری ہو رہا ہے، ریلوے کے سکرپٹ سے جان چھڑانا پڑے گی ، لاہور میں مصری شاہ کے کباڑ بازار میں ریلوے کا سکریپ بھرا پڑا ہے، ریلوے کی پولیس کو خودمختار بنایا ہے، اپوزیشن وسائل کی چوری اور ڈکیتی میں ملوث رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔ یہ کیسی اپوزیشن ہے جس کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر غائب ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی، عمران خان عدم اعتماد کے تیار ہیں، عمران خان ہر دھرنے کے لیے تیار ہے۔
اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔ بلاول بھٹو نہیں ہے، ندیم افضل چن کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں۔
مشہور خبریں۔
الجزائر کی فلسطینی گروپوں کو قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو
اکتوبر
وزیر اعظم معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
🗓️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی
اکتوبر
جعلی اکاؤنٹس، توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب
🗓️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرِ
ستمبر
حماس کے شام کے ساتھ تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے ارادے پر صنعا کا رد عمل
🗓️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: 7 جولائی کو حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات کے
جولائی
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب
نومبر
ترکی کا ایک بار پھر عراق پر حملہ
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانے ایک بار
اگست
جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:جرمن حکومت 4 بلین یورو کی رقم میں صیہونی حکومت سے
جون
اٹلی میں موساد انٹیلی جنس کی تباہی
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیل ڈیفنس انفارمیشن بیس کے حوالے سے اطلاع
جون