🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری کرنا ہماری مجبوری ہے ورنہ خدشہ ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان موجودہ حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، شبہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں کیا اور نہ ایک روپیہ اضافی ٹیکس عوام پر نہیں لگایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی جولائی 2019 کے معاہدے کے ثمرات ہیں جو عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا جس کے تحت معیشت کی بربادی کے دستخط کیے گئے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج حکومت پاکستان کو جو مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں ان کی وجہ عمران خان حکومت کے اقدامات ہیں، شہباز شریف بطور وزیراعظم آئی ایم ایف کے اس معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اس معاہدے کے تحت نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنی تھی بلکہ سیلز ٹیکس بھی لگانا تھا جس کے مطابق آج پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، یہ ہے وہ جال جو وہ بچھا کر گئے ہیں جس کا اعتراف خود شیخ رشید صاحب نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ مجبوری ہے کہ اگر اہم اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ سازش ہوئی یا مداخلت ہوئی، عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سیاسی معاملے ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کو اس میں بولنے کی ضرورت نہیں، عمران خان یہ بتائیں کہ اگر یہ سیاسی معاملہ تھا تو اسے نیشنل سیکیورٹی کونسل کیوں لے کر گئے؟
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو بیان دیا ہے وہ انفرادی سطح پر نہیں بلکہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے کے طور پر کی ہے، صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے وہ جھوٹ کو سچ بنا کر نہیں پیش کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اب مزید کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان بار بار جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پرویز مشرف سے معتلق میاں نواز شریف کا ٹوئٹ خالصتاً انسانی بنیادوں پر تھا، انہوں نے ہمارے خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن نواز شریف نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، جب عمران خان کنٹینر سے گر کر زخمی ہوئے تب بھی نواز شریف سب سے پہلے اپنی انتخابی مہم منسوخ کرکے ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، نواز شریف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جعلی جماعت کےلیے اکیلی کافی ہوں، عمران خان ایک ماہ رانا ثنااللہ سے ڈرکر پشاور کے بنکر میں چھپے رہے، لانگ مارچ کی کال کےلیے لیڈ کرنا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے کہا لوگوں کے بچوں کو ریاست کے آگے چھوڑ کر انقلاب نہیں آتے اگر کوئی احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کال دے گا تو ریاست اسے پوری قوت سے روکے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک کے بعد ایک کرپشن کا اسکینڈل سامنے آرہا ہے، انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے لیکن یہ باتیں چھپیں گی نہیں، ان پر کیسز بنیں گے اور بننے چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہیے اور اپنے وقت پر ہی ہوں گے، حکومت کو وقت چاہیے کہ سخت فیصلوں کے بعد ملک کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کو کسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں، عمران خان حکومت کو بیساکھیاں ملیں اور جیسے ہی وہ بیساکھیاں ہٹیں تو ان کی حکومت دھڑام سے گر گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین پر تشدد کیا جانا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے جس کی میں مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بلوچ طلبہ کے ساتھ ہوں اور ان کے حق کے لیے آواز بھی اٹھاؤں گی، تشدد کا نشانہ بننے والے بلوچ مظاہرین سے ضرور رابطہ کروں گی اور ان کی آواز بنوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا بھی حصہ ہے اور میرے دل کا بھی حصہ ہے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ
وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان
🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ تک
اکتوبر
نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
🗓️ 10 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) دریائےسندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد
اپریل
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے
جنوری
آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
🗓️ 6 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو
اگست
عربوں کو یمن میں ملیشیا کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک سرکردہ رکن محمد علی
مئی
ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، ادکاری چھوڑ رہی ہوں، یشمیرا جان
🗓️ 20 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر
دسمبر