عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پنجاب میں اپنی ہی پارٹی کی انتظامیہ سے انصاف نہیں لے سکتے تو گھر چلے جائیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر آپ اتنے بے بس ہیں کہ وزیر آباد واقعے پر مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو آپ کو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔

انہوں نے فائرنگ کے واقعے کے لیے وفاقی حکومت اور فوجی افسران کو ذمہ دار ٹھہرانے اور وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور ایک فوجی افسر کے استعفے کا مطالبہ کرنے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، اس لیے وفاقی حکام کو نہیں بلکہ پرویز الہٰی حکومت یا متعلقہ وزیر اور پولیس افسر کو استعفیٰ دینا چاہیے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جلسوں اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں عمران خان کی جانب سے جن تین افراد کا نام لیا گیا ہے ان کو صرف اس صورت میں ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے جب پی ٹی آئی رہنما کے پاس اس بات کا پختہ ثبوت موجود ہو کہ فائرنگ ان کے کہنے پر کی گئی تھی، اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ اسے پولیس اور ججوں کے حوالے کریں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیر آباد واقعے اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت دینے کے حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس وقت تک کوئی اعتراض نہیں جب تک یہ تقریب عدالت کے قائم کردہ دائرہ کار کے اندر رہ کر منعقد کی جائے اور تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور شہریوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکمراں اتحاد کی قیادت کی جانب سے عمران خان کی عیادت کے بارے میں سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسا کرنے پر غور کیا ہے لیکن جن پر قتل کی کوشش کا الزام لگایا جا رہا ہے، وہ ممکنہ بدسلوکی کے خدشات کی وجہ سے ملزم کے گھر جانے سے گریزاں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کی

عدم اعتماد میں بھی جیت ہماری ہے:بلاول بھٹو زرداری

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران

بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہا.اسحاق ڈار

?️ 11 جولائی 2025کوالالمپور: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت

صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے

عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے

?️ 24 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے

صیہونی حکومت عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ میں 60

کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آج اپنی ایک رپورٹ

حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے

?️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے