لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے، خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کو لگتا ہےکہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات عمران خان بھی کرتا تھا اب یہ بھی وہی بات کررہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1961سے پارٹی فنڈنگ کے قانون پر کسی نے توجہ نہیں دی، اس قانون پر توجہ بہت ضروری تھی جو کہ نہیں دی گئی۔عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ این آراو نہیں دوں گا، مسلم لیگ ن کو لگتا ہے کہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، اب ہم ان کو گرا لیں گے، یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے عمران خان کہتے تھے کہ ایمپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، اب یہ ویسے ہی خود کررہے ہیں، ان کو یہ اس لیے لگ رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کو زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زبانیں کاٹی گئیں 11،11سال جیلوں میں رکھا گیا، جس نے آصف زرداری کی زبان کاٹی آج وہ سینیٹ میں بیٹھا ہوا ہے، وہ نوازشریف کا سینیٹر ہے۔ یہ تو2 دن جیل میں نہیں گزار سکتے، ہماری تو پوری کی پوری لیڈر شپ جیل میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے شہزادوں کی زندگی گزاری اور پھر اسے پھانسی دیدی گئی، عدالت نے نوازشریف کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر بھیج دیا یہ پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔
نوازشریف کا ہروقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے۔دوسری جانب جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں شامل کیش رسیدیں اور بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں، اسٹیٹ بینک کی بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ تحریک انصاف کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے، لیکن اس رقم میں سے الیکشن کمیشن میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔
تین بینکوں نے2008 تا 2012 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں، جبکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز نے آڈٹ رپورٹ میں کوئی تاریخ درج نہیں کی اور پانچ سال میں آڈٹ رپورٹس کا ایک ہی ٹیکسٹ جاری کیا،تاریخ کا درج نہ ہونا اکاؤنٹنگ معیار کیخلاف ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتخابات سے پہلے کی ہے، 18اکاونٹس میں 8 اکاونٹس ایسے ہیں جن میں فنڈز آرہے ہیں، دنیا بھر سے شوکت خانم کو فنڈنگ ہوتی ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کی ساتھ ہی اسکروٹنی ہونی چاہیے، تینوں جماعتوں کے اکاونٹس ایک ہی دن عوام کے ساتھ رکھے جائیں۔
مشہور خبریں۔
بحرینی وزیر مقبوضہ فلسطین کے دورے پر
اکتوبر
کیا اب ٹوئٹر بھی ہو سکے گی ویڈیو کال؟
اگست
وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ
نومبر
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
ستمبر
9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
جنوری
فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
مئی
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
جون
کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان
فروری