🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں، ہمارا کوئی مطالبہ ایسا نہیں کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہم بار بار کہہ رہے ہیں لیکن ہمیں کنونشن کرنے نہیں دے رہے، اگر 25 کروڑ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے تو چیف جسٹس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا نواز شریف امپائرکے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں، اس دفعہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل میں شاہ محمود کے سیکرٹری سے ان کےکاغذات نامزدگی چھینےگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی پر دستخط کرائیں گے، مجھے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، خدشہ ہے اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہوجائیں گے اور ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں جب کہ ٹکٹوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چل رہی اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد
🗓️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں
مئی
انسانی حقوق کونسل میں بحرین کی فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت، فلسطینی تنظیموں نے شدید تنقید کردی
🗓️ 26 مارچ 2021بحرین (سچ خبریں) انسانی حقوق کونسل میں بحرین نے فلسطینی قوم کے
مارچ
ڈیموگرافک کمپوزیشن سے لے کر سائبر حملوں تک صیہونی حکومت کی چار دھمکیاں
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کو مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے اخبار
مئی
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
🗓️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین
مئی
ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان
🗓️ 13 جون 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو
جون
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی
اکتوبر
فردوس عاشق نے پی ڈی ایم کو ڈکیت موومنٹ قرار دے دیا
🗓️ 31 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا
مئی