🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے گواہ کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر برائے توشہ خانہ بن یامین کے بیان پر وکلائے صفائی نے جرح مکمل کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیش ہوئیں۔
عدالت کے روبرو ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن محمد احد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، آئندہ سماعت پر محمد احد کے بیان پر وکلا صفائی جرح مکمل کریں گے۔
استغاثہ آئندہ سماعت پر مزید 4 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
اڈیالہ جیل کی عدالت ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس سے بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
آنکارا اور ابوظہبی فوجی تعاون بڑھانے کے خواہاں
🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: کل منگل کو ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے
جولائی
صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
مئی
غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع
فروری
تنازعات کے حل کے لیے امریکہ کے نقطہ نظر کا مسئلہ
🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک انٹرویو میں
اپریل
خدیجہ شاہ کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائننگ میں دوبارہ واپس آگئیں
🗓️ 2 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا
🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال
مارچ
دنیا میں ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم میں جب امریکہ نے جاپان کو شکست دینے
اکتوبر
حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں
فروری