?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر ہوگا۔وزیراعظم قوم سے خطاب میں اہم قومی معاملات پر بات کریں گے۔وزیراعظم غریب عوام کے لیے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال پرقوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
زیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب بدھ کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیرت طیبہ کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم
جولائی
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت 290 روپے 86 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے
ستمبر
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
سالانہ آبی کوٹہ منقطع کرنے کا فیصلہ؛ اردن کو صیہونیوں کی خدمت کا صلہ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے
دسمبر
پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ستمبر
ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر
مئی
وینزوئلا کے صدر کی گرفتاری یکطرفہ جارحیت اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے: نیویارک کے میئر
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:نیویارک کے میئر زهران ممدانی نے امریکی فوج کی جانب سے