عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے استعفے میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں اور کیسز میں عدالت پیشیاں سمیت دیگر وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کام کی بھاری ذمہ داریاں ہونے کے باعث مستعفی ہورہا ہوں لیکن پارٹی ورکر کی حثیت سے کام کرتا رہوں گا، امید ہے پارٹی کے اہم عہدے پرکوئی اور شخص مزید بہتر فرائض سرانجام دے سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ 22 جون کو بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن منظور نہیں ہوا، عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے استعفیٰ منظور کیا۔

یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا تھا۔

عمر ایوب کے مطابق انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانا چاہتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے اس لیے سمجھتا ہوں کہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، تاہم تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

انہوں نے لکھا کہ سیکریٹری جنرل ایسی شخصیت کو بنایا جائے جو پارٹی کی تنظیم نو کرے، نیا سیکریٹری جنرل پارٹی کو جلد ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کرے۔

بعد ازاں، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کے بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 3 اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

شہید الضعیف کی ایک دلچسپ کہانی

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر

یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

محسن نقوی کی قطری وزیرداخلہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر موقف سے آگاہ کیا

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال

?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے

صیہونی تجزیہ کار: اسرائیلی فوج کلاشنکوف رائفلز سے ایک گروپ پر قابو نہیں پا سکتی

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” کے عسکری اور سیاسی تجزیہ کار ایوی

پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:پیرو کی آئینی عدالت نے منگل کے روز 85 سالہ فوجیموری

عراقیوں نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی سیاسی ستونوں اور جماعتوں کے سربراہان نے سویڈن کے

سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے