عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے 32ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے۔

یہ ڈسکاونٹ 12ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر تک صارفین کو ملتا رہے گا۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم 277سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔

درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو قیمت کے حساب سے فروخت ہوگی۔ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے، درآمدی چینی کا فائدہ ہرصورت عام صارف کو پہنچایا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔

لاہور کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ 27ہزار 248میٹرک ٹن ، راولپنڈی کیلئے 13ہزار 238میٹرک ٹن اور فیصل آباد کیلئے 8ہزار52میٹرک ٹن مختص ہے۔ درآمدی چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز

?️ 6 فروری 2023ملتان: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس

داعش کی تشویشناک واپسی

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور

امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پرکمیٹی تشکیل

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے قانون سازی پر کمیٹی

انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے