?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اگر اسرائیل کا ظلم نہہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جاگرے گی انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں’۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں’۔
واضح رہے کہ گزشہ روز فلسطینی سفیر احمد رفیعی سے ملاقات کے دوران کیا شہباز شریف نے عالمی قوتیں بالخصوص پی 5 ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایسا کرنے میں ناکامی سے چارٹر آف یونائٹڈ نیشنز کے احترام اور اس کے عہد پر سوالات اٹھیں گے’۔
ملاقات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت ان کی جماعت کے دیگر رہنما شریک تھے۔
شہباز شریف نے قوم اور مسلم لیگ (ن) اور پارٹی کے قائد نواز شریف کی طرف سے سفیر سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے دہشت گردی شروع کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس فوجی کارروائیوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے’۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے فلسطین کے عوام کی ہمت اور بہادری کا خیرمقدم کیا جنہوں نے اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں جاری ظلم و بربریت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان سے بغل گیر ہونے سے انکار کردیا ہے۔
اس تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مصیبت زدہ لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا جو کئی دہائیوں سے غلامی کی حالت میں جی رہے ہیں لیکن ایک ظالمانہ قوت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘قابض فوج نے اس علاقے کو ایک وسیع قید خانہ میں تبدیل کردیا’۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ریاست کے زیر اہتمام دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کو رپورٹ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری
اپریل
حکومت پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نیٹو افواج میں اضافہ نہیں کرسکتی:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحادالفتح کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت
فروری
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر
ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی
نومبر
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اپوزیشن ایم پی ایز کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں
?️ 19 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اپوزیشن
جولائی
کن عرب ممالک نے اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی؟
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق، سعودی عرب، امارات اور قطر نے امریکہ
اکتوبر
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
?️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی