فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ سے متعلق کہا ہے کہ  منی بجٹ پر وزارت خزانہ کام کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں آئی ایم  ایف معاہدے کا حصہ ہے،ہم شرائط کے مطابق چلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’موبائل فون درآمد ہوتےتھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ،  پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے‘۔ وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان صحافیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور اس کی حالیہ جارحیت کی مذمت 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: وفاقی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ

امریکہ میں بائیں بازو کی سوچ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کا باعث: امریکی تھنک ٹینک

?️ 1 اکتوبر 2025امریکی بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ

رابی پیرزادہ نے مردوں کو خواتین کا محافظ قرار دیا

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مردوں

ایران کے خلاف جنگ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے: عرب ماہر

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:مشرقِ وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے

جنگ میں یوکرینی فوج کی حالت،وائٹ ہاؤس کیا کہتا ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے

ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

مسئلہ فلسطین اردن کا پہلا مسئلہ ہے:بادشاہ اردن

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:اردن کے شاہ نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے