?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں آ جائیں تو یہ بات غلط ہوگی، ملکی استحکام کا واحد حل الیکشن ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت بدلنے کیلئے تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش تھی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بدلنے کے لیے عدم اعتماد ایک بیرونی سازش ہے،
یہ ایک بد ترین سامراج کی پاکستان پر قنضے کی کوشش ہے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں آ جائیں تو یہ بات غلط ہوگی، ملکی استحکام کا واحد حل الیکشن ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہاں تک اسپیکر کی رولنگ کا تعلق ہے اس کے لیے آپ کو اسپیکر کے سامنے جو مواد تھا وہ دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ وہ مواد دیکھ لے، یہ تو نہیں ہوگا کہ جس مواد پر فیصلہ ہوا وہ مواد دیکھ لیں، ایک ان کیمرہ سماعت ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بدلنے کیلئے یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی، اگر حکومت تبدیلی کی یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ہم قرارداد پاکستان والے دور میں چلے جائیں گے، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو اپنی آئینی حدود میں آگے بڑھنا ہے، آج ڈالر اپنی حد کراس کرچکا ہے، پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے۔
مشہور خبریں۔
ورزش، مگرین کی شدت اور درد میں کمی لا سکتی ہے
?️ 27 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آج کل اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہر
فروری
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور
فروری
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد سیل، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ بند، رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری
?️ 24 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
نومبر
صیہونی حکام غزہ جنگ کی خبریں باہر آنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب
دسمبر
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل
غزہ کے مستقبل کے لیے عربوں کے منصوبے پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب ممالک کے سربراہوں کے غیر معمولی سربراہی اجلاس
مارچ
روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک فار اسٹڈی آف وار نے پیر کو اپنی
جنوری