عدم اعتماد میں بھی جیت ہماری ہے:بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دیا بڑا جھٹکا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کے خطاب پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان نے بیٹھ کر جو الزامات لگائے ہیں اگر ان کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں انہوں نے کہا  کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے ۔

یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔وہ اس ملک کا حالات اور پریشانی دیکھ کر ووٹ دیے، انہوں نے آپ کے جبر اور آپ کے ماتحت اداروں کی مزاحمت کابھی سامنا ہے۔عمران خان جاچکے ہیں ان کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔تحریک عدم اعتماد کب کہاں لانی ہے اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتیں کریں گی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے عمران خان کی تقریر نہیں سنی،مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تھی،عمران خان اپنی شکست کی ذمہ داری دوسروں پر مت ڈالیں،لگ رہا تھا وزیراعظم اب بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے فارن فنڈنگ کیس پر پردہ ڈالے رکھا، انہوں نے خود ہی الیکشن کمشنر کو تعینات کیا۔

عمران خان کو سوٹ کرتا تھا کہ وہ سلیکٹرز کا نام لے، ان کو ملوث رکھے، ان کا نام لے کر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پریشر بھی رکھے، میں سمجھتی ہوں، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی نے اداروں پر زیادہ اثر ڈالا ہے، اداروں میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ ہم عمران خان کی نااہلی کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟جس نے ملک کا یہ حال کردیا، ملک کی بربادی کا ذمہ دار ہے، ووٹ چور کے پیچھے کیوں کھڑے ہوں؟میں سمجھتی ہوں کہ آج جب عمران خان ناکام ہوا، اس کو شکست ہوئی، تو صبح اداروں کے سربراہان کو ان کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتا تو ملتے ہیں بات کرتے ہیں چاہے جعلی وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو؟لیکن یہ اچھا نہیں قوم دیکھ رہی ہے وہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ابھی صفحہ ہوا سے ہلا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، اگر یہ پیچھے نہیں ہٹے تو ان کو پیچھے ہٹ کر اپنے آئینی اور قانونی دائر کار تک محدود ہونا چاہیے یہی ساری سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے، ہم اسی چیز سے ان کو بچانا چاہتے ہیں، لہذا ان کو ایک ہارے شخص جس کو عوام اپنا مجرم سمجھتی ہے اس کے پیچھے کھڑے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔

آپ نے ہر ممبر کو 50، 50کروڑ دیا، کیا وہ کرپشن نہیں تھی؟ عوام پوچھنا چاہتی ہے آپ کون ہوتے ہیں سرکاری خزانے سے ممبران کیلئے پیسا جاری کیا۔کس منہ سے ان ممبران سے اعتماد کا ووٹ لوگے جن کو بکاؤمال کہتے ہو؟ان ممبران کو نکالو اور ایف آئی آر درج کرواؤ۔

 

 

مشہور خبریں۔

لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

تائیوان میں معاملے میں چین کا ایک بار پھر امریکہ کو انتباہ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:چین نے امریکی میڈیا پر دھوکہ دھی کا الزام عائد کرتے

موساد کے سابق سربراہ: نیتن یاہو 7 اکتوبر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک انٹرویو میں اسرائیلی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن

حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک

کھلے دل سے شیعہ سنی علماء کے درمیان گفتگو کی اپیل کرتا ہوں:شیخ الازہر

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:مصر کے الازہر شیخ نے شیعہ علماء سے کہا کہ وہ

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ

امریکہ میں فلسطین کے حامی صحافی گرفتار

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:KJZZ ریڈیو کی رپورٹر الیسا ریسنک کو پولیس نے ایریزونا یونیورسٹی

استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کے استنبول شہر کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے