?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے لئے ایک لاکھ 30ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ بلوچ لیویز اوربارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے مسائل کےحل کےلئےعوام سےرابطےمیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے پسماندہ علاقوں میں شفافیت کےساتھ ریکارڈترقیاتی منصوبےمکمل کرارہےہیں، وہاں بھی کام کروارہےہیں جہاں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔
عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لئے ایک لاکھ 30ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ بلوچ لیویز اوربارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کررہے ہیں، اس کے علاوہ علاقے کے نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی آف تونسہ بنا رہے ہیں، وہ وقت آرہا ہے جب تحصیل کوہ سلیمان میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔
عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کےحل کےلئےعوام سےرابطےمیں ہوں، بارتھی پسماندہ ترین علاقہ تھا ، ساڑھے3برس میں ترقی کی دوڑ میں شامل ہو گیا، 740 ارب روپےکا ترقیاتی بجٹ عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علاقےمیں لائیو ا سٹاک کے فروغ کیلئے 50ہزار تک قرضےدئیےجائیں گے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل اب ملتان اوربہاولپور میں ہی حل ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مختصر دورے پر تونسہ پہنچے ، جہاں انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی عثمان بزدار فردا فردا ہر شخص کے پاس گئے اور مصافحہ کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ خود جیل جائیں گے یا لے جائے جائیں گے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے
اگست
امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کے خلاف اسرائیل کے ساتھ
?️ 21 جولائی 2025امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کا نام سرکاری دستاویزات سے نکالنے
جولائی
پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ کیا
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر مذاکرات اور
مئی
ایران، عالم اسلام کے زخموں کا مرہم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے معروف سنی علماء اور مفکرین کی شرکت سے "امت
جولائی
امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی
دسمبر
وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے اندر ہونے والی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے
نومبر
سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی
اپریل
قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان
اگست