عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام 15جولائی تک تیار کرلیا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ پر غور کیا، انتخابی اصلاحات کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اورآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں بہت زیادہ ٹورسٹ جارہے ہیں، لیکن گلگت میں ایئرپورٹ سارے موسموں کیلئے موزوں نہیں ہے، اسکردو میں ایسا ایئرپورٹ بنا رہے ہیں جو کہ سارے موسموں کیلئے ہو، سی اے اے کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کو جہازوں سے اترنے اور چڑھنے کیلئے سہولت کا نظام لائیں، سرکاری ملازمتوں میں بہتری کیلئے شفاف نظام ٹیسٹنگ سروس لائی جائے گی، بہت ساری ٹیسٹنگ سروسز معیار کے مطابق نہیں ہیں، اب ارباب شہزاد، شفقت محمود، وزیرقانون اور وزارت اطلاعات بیٹھ کر ایک نظام لائیں گے، جس میں ٹیکنالوجی لائی جائے گی، تاکہ امیدواروں کو پتا نہ ہو پیپر کون سا آئے گا؟ اسلام آباد میں ہم نے کئی سو زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے، شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے بغیر منصوبہ بندی کنکریٹ کی بلڈنگز کھڑی کردیں،اسی طرح وفاقی وزراء اور دیگر لوگوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، میں رات کو شادیوں ، کھانوں پر اس لیئے نہیں جاتا کہ پروٹوکول سے لوگوں کو پریشانی ہوگی ، وزراء اورصوبوں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے۔

فلیگ ایکٹ پر عمل کیا جانا چاہیے، وزراء اور جن کو اجازت ہے وہی فلیگ لگا سکیں گے۔ سول ایوی ایشن اور ریگولیٹری باڈی الگ الگ کردی گئی ہے، ایئرپورٹ کے نظام میں بہتری کیلئے الگ ریگولیٹری باڈی بنائی جارہی ہے۔وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا عندیہ دیا، اس سلسلے میں ان سے بات کی جائے گی جو بھارت سے رابطے میں نہیں ہیں۔وزیرمذہبی امور نے تجویز دی کہ اسلام آباد کے مدارس اور مساجد کے امام اور آئمہ کرام ہیں،ان کو ماہانہ مشاعرہ دیا جائے، وزیر اعظم نے کہاکہ اس تجویز پر عملدرآمد کیلئے کام کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا کے سفیر: امریکہ کے ذریعہ مادورو کا اغوا ریاستی دہشت گردی کی ایک مثال ہے

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: تہران میں وینزویلا کے سفیر نے امریکہ کے ہاتھوں ملک

Smelter-grade alumina production reaches 2 million tons: Local firm

?️ 16 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی  کے اثاثوں سے

فلسطینی صحافی کا قاتل فوجی مجرم نہیں:صیہونی فوج

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے حال ہی میں الجزیرہ کی رپورٹر فلسطینی خاتون

کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال

پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے

مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اندرونی سلامتی کے سخت گیر وزیر اٹمر

یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے