?️
لودھراں (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کو ملک میں تبدیلی کیسی لگی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ہمارے ملک کا نظام عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے عوام بے چارے پسے ہوئے ہیں۔
پولیس اور سروس کے ریفارمز سمیت ہر جگہ پر بہتر لوگ آنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15/20 دن پہلے سب کو پتہ تھا کہ کھاد کی شارٹیج ہونی ہے۔ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ 5 سال تک جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور جیل سے باہر آ کر الیکشن لڑتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پندرہ 20 دن پہلےمعلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے بھی اس حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلوں پر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی جائے۔
آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے آئینی درخواست دائر کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائے گا ۔احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ اللہ کے پاس بھی توبہ کا دروازہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدائی اختیار تو کسی انسان کے پاس نہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئیے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ بار بار مشرق وسطی کیوں دوڑے چلے آتے ہیں ؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کے مسئلے کے بعد دوسرے روایتی اتحادیوں کے ذریعے
جنوری
روس پر دوہری پابندیاں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ؛مغربی ممالک کا دوغلہ پن
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ مغربی میڈیا کا آکٹوپس جس نے یورپی
مارچ
اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملہ
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی طرف سے اشدود
جنوری
بائیڈن کا ہوا سے مصافحہ کرنے کا نیا انداز
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم 25 اپریل 2019
جولائی
ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیا
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاشی مشیر پیٹر ناوارو
اگست
پاکستان میں عام سوگ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے صدر اور ان کے
مئی
مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو
مئی
شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی: ہیما مالینی
?️ 28 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے
مارچ