عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کا حل ضروری ہے۔ پاکستانی مندوب

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ آج تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا، انہوں نے خطاب کے دوران تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے، تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کا بھی امتحان ہے، سکیورٹی کونسل کے فیصلے کے برعکس تنازعات برقرارہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازعات کو روکنے کیلئے چارٹر میں تبدیلی نہیں عمل کی ضرورت ہے، تنازعات کے حل کیلئے تنازعات کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ایران کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، تمام تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔

مشہور خبریں۔

شام کے اتحاد کے خلاف ترکی اور صیہونی حکومت کی ملی بھگت

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: وقت صیہونی حکومت نے شام کی انتشار کی اندرونی صورت حال

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

WhatsApp پر صہیونی فوج کے لیے بھرتی کے اشتہارات

?️ 9 جون 2024سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں

امریکی فوجی کارروائیاں وحشیانہ قتل ہیں: وینزویلا کے وزیر خارجہ

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں:  وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گیل پنٹو نے بین الاقوامی

حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  نے قومی

نیتن یاہو نے تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ریاض پر چھوڑا

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے CNN کے

حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے