?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کثیرالجہتی اورتنازعات کےحل سے عالمی امن کےحوالے سے اقوام متحدہ میں مذاکرہ ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مباحثے کی صدارت کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازعات حل کے متعلق قرارداد پیش کی۔ سلامتی کونسل کے مذاکرہ کے شرکا نے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو موثر بنانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں، عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، تنازعات کا پر امن حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
دمشق اور تل ابیب کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے امکانات میں اضافہ
?️ 26 دسمبر 2025دمشق اور تل ابیب کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے امکانات میں اضافہ
دسمبر
آئی فون کے ٹکر کے شیاؤمی کے دو فونز متعارف
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے آئی فون
ستمبر
اپنی کرسی اور سیاست کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف نعرے نہ لگائیں: مراد سعید
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے
مارچ
لبنانی فوج کے کمانڈر کا دورہ امریکہ کیوں منسوخ کیا گیا؟
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن نے لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے واشنگٹن
نومبر
پاکستان کی امریکہ اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور
اپریل
پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
یوکرین کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خطرہ ہے: روسی وزیر دفاع
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTO کے وزرائے دفاع سے خطاب
مئی