اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے ویکیسنیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہوں کے ذریعے کورونا ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے۔کورونا کی وبا سے پاکستان کی حکمت عملی پر پوری دنیا حیران ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، تمباکو نوشی اورسوشل میڈیا کے کچھ پہلو نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں، جمعہ کے خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے بیان دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا صحیح تناسب بھی نکالنے کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کو برباد کرنا ہے تو اس کی نوجوان نسل کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ افواہ سازی اور سگریٹ سازی پر پابندی عائد ہونی چاہیے، سگریٹ ہی نہیں بلکہ دیگرمنشیات سے بھی نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے جتنا پاکستان محفوظ رہا اس سے پوری دنیا حیران ہے،کیونکہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کام لیا، تمام مکاتب فکر کے علما کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن لگانی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
شبیر احمد شاہ کی غیرقانونی حراست کو چار سال مکمل، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اہم بیان جاری کردیا
جولائی
پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش
دسمبر
لبنان میں سعودی سفیر کا حزب اللہ پر ایک بار پھر حملہ
جنوری
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ سیز فائر کیلئے کردار ادا کرے، دفتر خارجہ
اکتوبر
ڈونلڈولو امریکی عہدیدار جس نے پاکستان کو دھمکی دی تھی اسکا الزامات کی تردید سے گریز
اپریل
وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ کی رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت پر فیصلہ محفوظ
فروری
یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ
ستمبر
پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور کے طور پر مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے، برطانوی اخبار
دسمبر