ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، 185 پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ مریم نواز

?️ 25 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی معاندانہ کارروائی

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: سفارت کاروں نے رویٹرز کو بتایا ہے کہ امریکہ، بین الاقوامی

پاکستان بارکونسل کا الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بارکونسل نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا

ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کے احترام کے خواہاں ہیں: بحرینی عالم دین کا جیل سے پیغام

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ نے جیل کے اندر سے

وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ زون بنانے کی منظوری دے دی

?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) جنوبی پنجاب کو ایک طاقتور سیکریٹریٹ قائم کرنے اور پسماندہ

قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دو:جہاد اسلامی کا فلسطینی مجاہدین سے خطاب

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کے

 غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے