?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔
پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، 185 پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
ایران اور پاکستان کا دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا معاہدہ
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق
دسمبر
اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+
نومبر
کیا صہیونیوں کی جارحیت مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کا باعث بنے گی ؟
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے صہیونی ریاست کی
جون
صہیونی شمالی اور جنوبی محاذوں پر بیک وقت لڑائی سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد غزہ
اپریل
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر
نوازشریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ عظمی بخاری
?️ 30 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر