?️
لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کے دوران متعلقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، صوبہ پنجاب میں لاہور، بھکر، رحیم یار خان، صادق آباد سمیت بلوچستان کے علاقوں میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے، جس کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے، متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں، اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح ملک کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی الیکشن کے دوران بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران 21 اور 22 اپریل کو بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انتخابی عمل کو شفاف اور بلاتعطل انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے، محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفروال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔


مشہور خبریں۔
50سال بعد کسی ملک نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مشاہد حسین
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور
اپریل
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
سلامتی کونسل اپنی ساکھ کھو چکا ہے: انصار اللہ
?️ 8 اگست 2026سچ خبریں: حزام الاسد، سینئر رہنما یمن کی انصار اللہ تحریک، نے
اگست
ریاض تہران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے: سعودی عرب
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ
اکتوبر
گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس
نومبر
آیت اللہ سیستانی: ہم ایران کے خلاف جابرانہ جنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: عراق کے اعلیٰ ترین شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید
مارچ
غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ شدید تشدد کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں: صیہونی اخبار
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے کمال
جولائی
بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے
?️ 4 فروری 2021بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اسلام آباد(سچ
فروری